مشرق وسطی

فلسطین کی حمایت میں یمنی عوام کے مؤقف کو تبدیل نہیں کرسکتی، یمنی پارلیمنٹ

شیعہ نیوز: یمن کی پارلیمنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے یمن کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کے حملے، فلسطین کی حمایت میں یمنی عوام کے مؤقف کو کبھی تبدیل نہیں کرسکیں گے۔

یمن کی پارلیمنٹ نے یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس ملک کی قیادت اور اس جارحیت کے جوابی آپشنز کی حمایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی مزاحمت کا شام میں قابض امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ

اس بیان میں کہا گيا ہے کہ یہ جارحانہ حملے یمن کے مؤقف کے صحیح ہونے کو ثابت کرتے ہیں کہ جو فلسطینی عوام کی حمایت کےلئے انسانی، اخلاقی اور دینی ذمہ داری، فریضے کے احساس اور پختہ یقین پر مبنی ہيں۔

یمن کی پارلمینٹ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ملک کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کے حملے، فلسطین کی حمایت میں یمنی عوام کے موقف کو کبھی تبدیل نہیں کرسکیں گے۔

اس بیان میں یہ بھی ذکر ہوا ہے کہ ہم یمن کے خلاف سلامتی کونسل کی حالیہ متعصبانہ قرارداد میں دوہرے معیار کی مذمت کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button