مشرق وسطی

یمنیوں نے ڈرون سے سعودی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا

شیعہ نیوز: یمنی فورسز نے سعودی عرب کے جنوبی شہروں نجران، جیزان اور ابہا پر ڈرون سے کارروائی کی۔ یمنی فورسز کی اس کارروائی میں سعودی عرب کے کئی ہوائی اڈوں کا نظام الاوقات مفلوج ہو گیا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن کی مسلح فورسز کے ترجمان بریگیڈئیر یحیی سریع نے دو روز قبل ایک ٹویٹ میں اپنے ملک پر حملوں کی طرف سے جارح فورسز کو خبردار کیا ہے۔ جارج سعودی اتحاد کے بمبار طیاروں نے اس دوران یمن کے کئی صوبوں میں 65 مرتبہ سے زیادہ حملے کئے ہیں۔

یمن کی قومی اتحاد کی حامل حکومت کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے صنعا میں کہا کہ جارح ملکوں نے یمن کے صوبے الحدیدہ سمیت مختلف علاقوں پر ہوائی اور زمینی حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تازہ حملے، یمن کی مظلوم قوم کے خلاف امریکی حکام کے عداوت سے بھرے بیانات کے تناظر میں انجام پا رہے ہیں۔

جارج سعودی اتحاد کے بمبار طیاروں نے جمعرات کی شام سے اب تک دسیوں بار دارالحکومت صنعا کے علاوہ صعدہ، عمران اور الحدیدہ صوبوں پر حملے کئے ہیں۔

سعودی عرب یمن کے مستعفی و فراری صدر کو اقتدار میں دوبارہ لانے کے لئے امریکہ کی مدد اور کچھ مغربی و عربی ملکوں کے اتحاد سے 26 مارچ سنہ 2015 سے یمن پر حملے کر رہا ہے۔ ان حملوں میں اب تک کم از کم 20 ہزار یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی جبکہ دسیوں لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب کی جارحیت کی وجہہ سے یمن دنیا میں سب سے بڑے انسانی المیے سے روبرو ہو چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button