قلقیلیہ میں یہودی آباد کاروں پر فائرنگ کرنے والا نوجوان شہید
شیعہ نیوز: اسرائیلی فوج نے کئی گھنٹے کے تعاقب کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مزاحمت کار طارق داؤد کو سوموار کی شام قلقیلیہ میں گولی مار کر شہید کر دیا۔
قبل ازیں طارق نے شہر میں یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد آباد کار زخمی ہو گئے تھے۔
القسام بریگیڈزکے رُکن کو مغربی کنارے کے علاقے قلقیلیہ میں قابض اسرائیلی فوج کی گولیوں سے فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : درخت کی کمی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کا باعث ہے، سہیل اکبر شیرازی
شہری امورکی جنرل اتھارٹی نے فلسطینی وزارت صحت کو مطلع کیا کہ 18 سالہ نوجوان طارق زیاد عبدالرحیم داؤد کو قلقیلیہ کے مشرق میں عزون قصبے کے قریب قابض اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر شہید کردیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ عزون قصبے کے داخلی راستے پر ایک فوجی ٹاور میں تعینات قابض اسرائیلی فوجیوں نے اس گاڑی پر فائرنگ کی جس میں داؤد قصبے کی طرف جا رہا تھا۔
قبل ازیں اسرائیلی نشریاتی ادارے نے کہا کہ ایک اسرائیلی آباد کار گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔