دنیا

امریکہ میں تعینات صیہونی سفیر کی گیدڑ بھپکی

شیعہ نیوز: امریکا میں تعینات صیہونی سفیر گیلاد اردان نے کہا ہے کہ ایران کو مذاکرات کے لیے راضی کرنے کا راستہ فوجی کارروائی کی دھمکی کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔

صیہونی فوجی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے گیلاد اردان کا مزید کہنا تھا کہ اگر امریکا کی نئی انتظامیہ ایران کے ساتھ کیے گئے عالمی جوہری معاہدے میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلیتا ہے تو ہم اس کی حمایت نہیں کریں گے۔

امریکا میں صیہونی سفیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران سے جوہری معاہدے میں جوبائیڈن انتظامیہ کی ممکنہ شمولیت پر وائٹ ہاؤس سے کسی قسم کی بات چیت نہیں کی جائے گی۔

اس سے پہلے صیہونی وزیراعظم نے بھی ایران پر حملے کی دھمکی دی تھی اور کئی وزرا نے کہا تھا کہ یہ کام اسرائیل کو امریکا کے بغیر کرنا ہوگا اسی طرح صیہونی فوج کے چیف نے بھی کہا تھا کہ ہم نے ایران پر حملے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button