مشرق وسطی

صیہونی فوج پر جنوبی غزہ میں کاری ضرب لگائی ہے: القسام بریگيڈ

شیعہ نیوز: تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بریگيڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے مغربی خان یونس میں یاسین 105 قسم کے میزائل سے غاصب فوجیوں کو نشانہ بناکر ان کے چار ٹینکوں اور دو بلڈوزروں کو تباہ کردیا ہے- بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ٹینکوں پر سوار سبھی صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں-

فلسطینی میڈیا کے مطابق القسام بریگيڈ نے اسی طرح کہا ہے کہ غاصب فوجیوں کے ایک گروپ پر بھی، جو مغربی خان یونس میں ایک گھر میں پناہ لئے ہوئے تھا، حملہ کرکے متعدد کو ہلاک اور زخمی کردیا۔ القسام کے مجاہدین نے ایک اور کارروائی میں دو غاصب فوجیوں کو قریب سے نشانہ بنایا۔ گزشتہ روز بھی پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین (پی ایف ایل پی) کی فوجی ونگ ابو علی مصطفی نے غزہ میں غاصب فوجیوں کو بھاری نقصان پہنچایا تھا-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button