
ایران پر صیہونی حکومت کے حملوں میں بچوں کے حقوق کو بھی پامال کیا گیا، زہرا بہروز آذر
شیعہ نیوز: گھرانے اور خواتین کے معاملات میں ایران کی نائب صدر زہرا بہروز آذر نے یونیسیف کے ایگزیکٹیو منیجر کو باضابطہ مراسلہ بھیج کر ایران پر صیہونی حکومت کے حملے میں بچوں کے حقوق کی پامالی پر قانونی کارروائی کی اپیل کی۔
زہرا بہروز آذر نے اس مراسلے میں زور دیکر کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے مغربی حکومتوں کی سیاسی، انٹیلی جنس اور اسلحہ جاتی حمایت کی آڑ میں ایران میں شہری تنصیبات، رہائشی عمارتوں اور عام شہریوں پر حملہ کیا اور اقوام متحدہ کے منشور کی شق نمبر 4-2 کی کھلی خلاف ورزی کی۔
یہ بھی پڑھیں : تل ابیب میں دھماکہ، دو اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں 126 خواتین من جملہ 4 حاملہ خواتین اور 40 بچے شہید ہوئے، بڑی تعداد میں عام شہری بے گھر ہوگئے نیز خواتین اور بچوں سمیت عام شہریوں کو ناقابل ازالہ جسمی اور نفسیاتی صدمے پہنچے۔
نائب صدر نے اپنے خط میں لکھا کہ صیہونی حکومت نے بچوں کے حقوق کو پاؤں تلے روند ڈالا اور جنیوا کنوینشن کی شق نمبر 3، 6، 19، 20، 24 اور 38 کی بھی کھلی خلاف ورزی کی۔
بہروز آذر نے لکھا کہ عالمی اداروں نے بھی ان جرائم کے سامنے خاموش رہ کر مجرموں کی تشویق کی ہے اور ایسی حالت میں دنیا کو اپنی خاموشی توڑنی چاہیے تھی۔
انہوں نے ایرانی بچوں کے حقوق کی پامالی کے خلاف یونیسف سے عملی اقدامات اور آواز اٹھانے کی اپیل بھی کی۔