دنیا

صیہونی بحری فوج نے لبنان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

شیعہ نیوز:لبنانی کی بحری، بری اور ہوائی حدود کی صیہونی فورسز کے ہاتھوں آئے دن خلاف ورزی کی خبروں کے درمیان تازہ واقعہ، صیہونی بحری فوج کی طرف سے لبنان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کا ہے۔ اس بار خود ساختہ صیہونی حکومت کی بحریہ نے جمعہ کو لبنان کے راس الناقورہ کے سامنے علاقے میں لبنان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی۔

صیہونی بحری فوج کی جنگی کشتیاں جمعہ کو راس ناقورہ میں لبنان کی سمندری حدود میں داخل ہوئیں اور 8 منٹ تک گشت لگاتی رہیں۔

لبنانی فوج نے بتایا کہ اس سے ایک دن پہلے جمعرات کو بھی صیہونی جنگی کشتیوں نے دو بار لبنان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔

لبنانی فوج کے مطابق، جمعرات کو ایک صیہونی جاسوسی ہوائی جہاز نے لبنان کی ہوائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی گھنٹے لبنانی شہروں کے اوپر پرواز کر کے معلومات اکٹھا کی۔

صیہونی فوج بین الاقوامی ضابطوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے آئے دن لبنان کی بری، بحری اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

لبنان، صیہونی حکومت کی طرف سے قرارداد 1701 کی آئے دی خلاف ورزی کی سکورٹی کاؤنسل میں بارہا شکایت کر چکا ہے لیکن اب تک اسے روکنے کے لئے اس کاؤنسل نے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button