
صیہونی حکومت کی ماہ مبارک رمضان میں مقبوضہ بیت المقدس میں بڑی تعداد میں فوجیوں کی تعینات
شیعہ نیوز:بیت المقدس میں کشیدگی بڑھنے کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ کل رات باب العامود میں غاصب صیہونی فوجیوں نے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف ربر کی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل استعمال کئے۔
اسی طرح اتوار کے روز بھی غاضب صیہونی فوجیوں نے باب العامود اور مسجدالاقصی کے صحن میں روزہ دار فلسطینی عوام پر حملہ کیا اور فلسطینیوں کے مذھبی پروگرام کو خراب کرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجبیوں کے مابین تصادم ہوا۔ صیہونی فوجیوں نے ربر کی گولیاں چلائیں جس سے 19 فلسطینی روزہ دار زخمی ہو گئے اور 10 فلسطینیوں کو غاصب اسرائیل کے فوجیوں نے اغوا کیا۔
اتوار کی جھڑپ کا دائرہ بیت المقدس میں باب الساہرہ اور سلطان سلیمان روڈ تک پھیل گیا اور صیہونی فوجیوں نے چیک پوسٹیں قائم کر کے فلسطینی جوانوں کا تعاقب اور انھیں گرفتار کرنا شروع کر دیا۔
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے بیت المقدس اور مسجدالاقصی میں غاصب صہیونی حکومت کے اقدامات کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔