مشرق وسطی

صیہونی حکومت ہمارے میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہی، انصار اللہ

شیعہ نیوز: یمن کی تحریک انصار اللہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے خلاف ملک کی کارروائیاں غزہ میں اس حکومت کے وحشیانہ جرائم کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔”

رپورٹ کے مطابق یمن کی انصار اللہ کے نائب سربراہ نصرالدین عامر نے کہا کہ صیہونی حکومت کے خلاف ملک کی کارروائیاں غزہ میں اس حکومت کے جرائم کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔”

یہ بھی پڑھیں : سال 2024، شہید یحیی السنوار عرب دنیا کی معروف ترین شخصیت قرار

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت یمنی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہی۔

عامر نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے خلاف جارحیت کے خاتمے تک صیہونی حکومت یمن کے حملوں سے محفوظ نہیں رہے گی۔

واضح رہے کہ یمن کی مسلح افواج نے کچھ دیر پہلے مقبوضہ فلسطین کے صیہونی اہداف کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button