مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صیہونی حکومت امریکہ کی حمایت سے ناقابل تصور جرائم کی مرتکب ہوئی ہے، عبدالمالک الحوثی

شیعہ نیوز: یمن کی انصار اللہ کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمت کے جائز دفاع کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے علاوہ امریکی اور برطانوی بحری جہاز بھی یمنی میزائلوں اور ڈرونز کے نشانے پر ہیں۔

اسپوتنک نیوز نے خبر دی ہے کہ یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے غزہ کی پٹی میں جاری صیہونی حکومت کے جرائم اور امریکہ کے شرمناک کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب اور واشنگٹن تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی پر امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی حمایت اور عربوں کی خیانت سے وحشیانہ جرائم کی مرتکب ہوئی ہے۔ اس قاتل حکومت کی حمایت نے مغرب بالخصوص امریکہ کو عالمی سطح پر رسوا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی 75 سالہ تاریخ میں ہمیں اتنا جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا، یوآو گالانت

یمن کی انصار اللہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت نے غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔ غزہ کے تمام باشندوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے اور وہ درختوں کے پتے اور جانوروں کا چارہ کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

انصار اللہ کے رہنما نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ کے باشندوں کو نقل مکانی پر مجبور کر رہا ہے اور جو فلسطینی، اسرائیلی فوج کے اعلان کردہ محفوظ راستوں سے گزرتے ہیں انہیں ٹینکوں اور سنائپرز سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔

عبد الملک حوثی نے مزید کہا کہ دشمن غزہ کی پٹی میں مزاحمتی فورسز کو مٹانے اور اپنے قیدیوں کو رہائی دلانے میں ناکام رہا جب کہ مجاہدین نے بے مثال صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا ہے اور اب بھی بہادری اور بے جگری سے دشمن کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button