دنیا

صیہونی حکومت نسل پرست ریاست ہے، آکسفورڈ یونین کا بیان

شیعہ نیوز: آکسفورڈ یونین نے صیہونی حکومت کو نسل پرست ریاست کے طور پر فلسطین میں نسل کشی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ یونین کے صدر ابراہیم عثمان موفی نے ایک ڈیبیٹ میں غزہ کے خلاف اسرائیل کی جنگ کی مذمت کرتے ہوئے، ایک اسرائیل نواز مقرر کو ڈیبیٹ ہال سے نکال دیا۔

یہ بھی پڑھیں : دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بشار الاسد کی حمایت جاری رکھیں گے، روس

اس مناظرے کے اختتام پر آکسفورڈ یونین کے اراکین کی جانب سے، اسرائیل کو ایک نسل پرست ریاست کے طور پر فلسطین میں نسل کشی کا ذمہ دار قرار دینے کے تعلق سے ایک قرارداد پاس کی گئی جس کے حق میں دوسو اٹہتر اور مخالفت میں انسٹھ ووٹ ڈالے گئے۔

اس مناظرے میں کہ جس کی کوریج میڈل ایسٹ آئی نے کی اور اس میں آکسفورڈ کے طلبا نے بھی شرکت کی بہت زیادہ بحث گرم رہی اور تقریباً ہر مقرر کو طلبہ کے احتجاج کی وجہ سے کئی بار اپنی تقریر روکنا پڑی۔

آکسفورڈ فورم یا آکسفورڈ یونین، برطانیہ کے شہر آکسفورڈ میں واقع ایک مباحثہ کرنے والا فورم ہے جس کی رکنیت آکسفورڈ یونیورسٹی کی اجازت سے دستیاب ہے۔ اس اسمبلی کی بنیاد اٹھارہ سو تیئیس میں برطانیہ کی دوسری سب سے بڑی تعلیمی اسمبلی کے طور پر رکھی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button