مشرق وسطی

صیہونی حکومت آگ سے کھیل رہی ہے: فلسطینی تنظیم

شیعہ نیوز:حالیہ مہینوں کے دوران مقبوضہ فلسطین کے علاقوں بالخصوص جنین اور نابلس میں غاصب صیہونی فوجیوں کے جارحانہ اور دہشتگردانہ اقدامات میں خاصا اضافہ ہو گیا ہے جن کے دوران اب تک دسیوں فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

ارنا نیوز کے مطابق فلسطین کی استقامتی تنظیم حماس کے ترجمان حازم قاسم نے مسجد الاقصیٰ پر مسلسل صیہونی جارحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ وہاں ہو رہا ہے وہ صیہونی حکومت کے آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں مسجد میں اکٹھا ہو کر صیہونی حکومت کی سازشوں کو ناکام بنانے میں مدد کریں۔ساتھ ہی انہوں نے عالمی برادری خاص طور پر عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کو لگام دینے کے لئے متحرک ہوں۔

ترجمانِ حماس نے یہ بات زور دے کر کہی کہ مسجد الاقصیٰ کے خلاف جنگ کا تسلسل اس معنیٰ میں ہے کہ صیہونی غاصب بدمعاشی پر اتر آئے ہیں اور وہ بین الاقوامی ضابطوں پر کوئی دھیان نہیں دھرتے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button