دنیا

صیہونی حکومت نے ایک بار پھر جنوبی لبنان کو اپنے جارحانہ حملوں کا نشانہ بنایا

شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے لبنان کے جنوب میں واقع شہر "مارون الراس” کے مضافات میں دو میزائلوں سے حملہ کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق "المنار” نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے لبنان کے جنوب میں "مارون الراس” شہر کے مضافات پر دو میزائل داغے ہیں۔ اس سے قبل صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں بشمول "مِیس الجبل” اور "کفر شوبا” کے نواحی علاقوں کو مشین گن اور توپ خانے سے نشانہ بنایا ہے۔

مزاحمتی تحریک حماس کے جنگجوؤں کی جانب سے "طوفان الاقصیٰ” آپریشن کے اجراء کے بعد سے قابض فوج غزہ کی پٹی کے علاوہ لبنان کے جنوبی علاقوں پر توپ خانے اور فضائی حملے کر رہی ہے۔ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کی حمایت میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ نے ہمیشہ اس بات پر تاکید کی ہے کہ یہ حملے غزہ کے عوام اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی حمایت میں کیے گئے ہیں اور جب تک صیہونی حکومت کی جارحیت جاری رہے گی، یہ حملے بھی جاری رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button