مشرق وسطی

صیہونی غاصبوں نے ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ کردیا

شیعہ نیوز:فلسطین الیوم نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ اتوار کو صیہونیوں کے ایک جھنڈ نے غاصب فوجیوں کی حمایت میں مسجد الاقصی کے صحن میں زبردستی داخل ہوکر، قبلہ اول کی توہین کی۔

مقامی ذرائع کے مطابق، صیہونی پارلیمنٹ کے انتہاپسند رکن خاخام یہودا گلیک، مسجد الاقصی پر حملے میں صیہونیوں کے ساتھ تھے۔

رپورٹ کے مطابق، صیہونی انتہاپسندوں نے مسجد الاقصی کے صحن میں مذہبی رسومات ادا کرکے فلسطینیوں کو مشتعل کرنے کی بھی کوشش کی۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی غاصب آبادکاروں نے اب تک کئی دفعہ مسجد الاقصی پر دھاوا بولا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ طے شدہ قوانین کے تحت انہیں ایسی حرکتوں کی اجازت نہیں ہے لیکن تل ابیب کی بڑھتی جارحانہ پالیسیوں کی آڑ میں، صیہونی آبادکار اس قسم کی حرکتوں کا ارتکاب کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button