اسرائیل کیلئے بہت سارے سرپرائز آنے والے ہیں، انصار الله
شیعہ نیوز: صبح یمن نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی ائیرپورٹ "بن گوریان” کو اپنے بلیسٹک میزائل سے نشانہ بنایا جو صیہونی ڈیفنس سسٹم کو روندتا ہوا اپنے نشانے پر جا لگا۔ جس پر یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله” کے پولیٹیکل بیورو "حزام الاسد” نے صیہونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چاہے آپ زمین کے نیچے ہوں یا اوپر، آج غور سے ہمارے قائد (سید عبدالمالک الحوثی) کی تقریر سن لو۔ ایسے قائد کی بات جو حق بیان کرتا ہے اور سچائی پر عمل کرتا ہے۔ حزام الاسد نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ یہاں یہ امر قابل غور ہے کہ حزام الاسد نے عبرانی زبان میں کئے گئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ "مزید سرپرائز آنے والے ہیں”۔ دوسری جانب اسرائیلی ادارے اس حملے میں اپنے ڈیفنس سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ عبرانی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی کہ تل ابیب میں خطرے کے سائرن بجنے کی وجہ سے تقریباََ 2 ملین اسرائیلی آباد کار پناہ گاہوں میں چھپ گئے۔