دنیا

غزہ میں بہت قتل عام ہوچکا، جنگ جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں، پاپائے روم

شیعہ نیوز: پاپائے روم پوپ فرانسس نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے اپنے مطالبے کی تجدید کرتے ہوئے کہا ہےکہ غزہ میں بہت قتل عام ہوچکا ہے۔ اب وہاں مزجد جنگ جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ اسرائیل تباہ کن جنگ کا نشانہ بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’بہت ہو گیا، برائے مہربانی جنگ بند کی جائے!‘‘

انہوں نے یہ بات اتوار کی عبادت کے بعد ویٹیکن میں سینٹ پیٹرز اسکوائر کے نظارے والی بالکونی سے ایک تقریر میں کی۔

پاپائے روم پوپ فرانسس نے کہا کہ ’’میں ہر روز اپنے دل میں فلسطین اور اسرائیل کے عوام کے دکھ کو لے کر جی رہا ہوں‘‘۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں جنگ بندی اور امدادی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے کوششیں کررہے ہیں، حماس

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہزاروں ہلاک، زخمی، بے گھر اور بڑے پیمانے پر تباہی سبھی درد کا باعث بنتی ہے۔ یہ نوجوان اور نہتے لوگوں کے لیے سنگین نتائج کا باعث بنی ہے، جو اپنے مستقبل کو خطرے میں دیکھتے ہیں‘‘۔

پاپائے روم پوپ فرانسس نے کہا کہ”میں اپنے آپ سے پوچھتا ہوں کہ کیا ہمیں واقعی یقین ہے کہ ہم اس طرح ایک بہتر دنیا بنا سکتے ہیں؟” کیا ہم واقعی یقین رکھتے ہیں کہ ہم امن حاصل کر سکتے ہیں؟ بہت ہو گیا پلیز! آئیے سب کہتے ہیں۔ اب جنگ بندی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہا ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں غزہ اور پورے خطے میں فوری جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے مذاکرات کے تسلسل کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں اور یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کر کے ان کے پیاروں کو واپس کر دیا جائے، اور شہری آبادی کو ضروری اشیاء تک محفوظ رسائی حاصل ہو سکے جنگ سے متاثرہ لوگوں تک فوری انسانی امداد پہنچائی جائے‘‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button