مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ملک سے امریکی دہشتگردوں کا مکمل انخلا ہونا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ ) عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے دارالحکومت بغداد میں امریکی اتحاد کے ڈپٹی کمانڈر اور ان کے ہمراہ وفد سے گفتکو میں ایک نظام الاوقات کے تحت عراق سے امریکی دہشتگردوں کے انخلا پر زور دیا ہے۔

اس سے قبل امریکہ کی سرکردگی میں قائم ہونے والے نام نہاد داعش مخالف اتحاد نے اعلان کیا تھا کہ حکومت عراق اور بین الاقوامی اتحاد کے سمجھوتے کے تحت عراق سے اتحاد کے فوجیوں کی تعداد میں کمی کی جا رہی ہے۔

عراق کے بعض اراکین پارلیمنٹ نے بھی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کو امریکی دہشتگردوں کی جانب سے عراق کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے واشنگٹن میں اس مسئلے کی پیروی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی آئندہ ہفتے امریکہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق کے پارلیمانی اراکین نے پانچ جنوری کو عراق سے امریکی دہشتگردوں کے انخلا کے بل کی منظوری دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button