پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

افغانستان میں پاکستان کیخلاف دہشتگردی کا ایک خطرناک طوفان وجود پا رہا ہے، علامہ جواد نقوی

شیعہ نیوز:مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ و تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ اس وقت افغانستان میں پاکستان کیخلاف دہشتگردی کا ایک خطرناک طوفان وجود پا رہا ہے جبکہ پاکستان میں سیاست اور مذہب کی آمیزش اور بیرونی مداخلت سے دہشتگردی کے طوفان کو مزید خطرناک بنانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی شدت پسندی کو ہوا دینے کی کوشش کی گئی تو حالات خراب ہوسکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مذہبی منافرت کی بنیاد ضیاء الحق کے دور میں رکھی گئی، تاکہ لوگوں کا رجحان امام خمینی کی طرف نہ ہوسکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close