مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

نوجوان نسل کیلئے معلومات پر مبنی کتابوں کی تیاری کی شدید ضرورت ہے، رہبر معظم انقلاب

شیعہ نیوز: حضرت آیت‌ الله "سید علی خامنه‌ ای” نے تہران میں واقع "نماز خانہ امام خمینی رہ” میں منعقدہ 35ویں بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر رہبر انقلاب نے اپنے پیغام میں کتاب سے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کتاب فیسٹیول کے دورے کا مقصد کتاب خوانی اور اس عمل کے فروغ کے لئے بنیاد بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تمام عمروں اور سائنسی و دیگر علوم سے مربوط افراد کو کتاب کی ضرورت رہتی ہے۔ کوئی چیز بھی کتاب کا نعم البدل نہیں ہو سکتی۔ سوشل میڈیا کو کتاب کی جگہ نہیں دینی چاہئے، بلکہ کتاب کو ہمیشہ لوگوں کی خرید، توجہ اور مطالعے کا محور رہنا چاہئے۔ تبلیغاتی اداروں چاہئے کہ وہ کتاب کی اشاعت اور تیاری میں سرگرم افراد کی مدد کریں۔ بلاشبہ اس شعبے می مدد بھی کی جاتی ہے اور اس عمل کو جاری بھی رہنا چاہئے۔ مگر اس سے بھی زیادہ مہم کام یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر سرگرم افراد کتاب خوانی کی ترویج کو اپنی ذمے داری سمجھیں۔

رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین کو چاہئے کہ وہ مختلف سائنسی، ادبی، تاریخی، فنی، دینی و عقیدتی کتابوں کو تشہیر کریں یا اگر ایک جملے میں کہوں تو انہیں چاہئے کہ وہ عام افراد کو مفید کتابوں کا تعارف کروائیں۔ اس فیسٹیول میں نئے کاموں و کتابوں میں اضافہ اور بعض کتابوں کے متعدد ایڈیشنز کے چھپنے کی خبریں خوش آئند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزرے واقعات کی تفصیلات و معلومات پر کتابوں کی تیاری نوجوان نسل کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہے۔ رہبر مسلمین جہان نے مزید کہا کہ آئین سازی، انقلاب اسلامی اور امام خمینی رہ سمیت اِن جیسی برجستہ شخصیات پر یا تو بہت کم کتابیں دیکھنے کو ملتی ہیں اور اگر کوئی کتاب ہے بھی تو اس کا مطالعہ بہت کم کیا جاتا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ نوجوان نسل کے لئے مذکورہ بالا شعبوں میں کتابوں کی تیاری کو انجام دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button