پاکستانی شیعہ خبریں

اسلامی تعلیمات میں امن و محبت کا پیغام موجود ہے، عون نقوی

شیعہ نیوز:ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے کہا ہےکہ اسلامی تعلیمات میں دنیا کے لئے امن و محبت کا پیغام موجود ہے ،یہ بات انہوں نے عید میلاد النبیؐ اور امام جعفر صادق ؑ کی ولادت کے جلسے سے خطاب کے دوران کہی،انہوں نے کہا کہ آج دنیا بد امنی،کشت و خون اور بے راہ روی کی طرف جا رہی ہے اور انسان انسان کا خون بہا رہا ہے جسکے خاتمے کیلئے حضور اکرمؐ کے در سے وابستگی اختیار کرنے کے ساتھ آپس میں محبت،اخوت اور رواداری کو بھی عام کرنا ہوگا،تاکہ دنیا کو امن کا گہورا بنایا جاسکے،نبی اکرم ؐ اور آپ کی آل نے اپنا سب کچھ قربان کر کے دین کے سنہری اصولوں کو بچایا آج ہمیں انہی کی پیروی کی ضرورت ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button