مشرق وسطی

جنگ میں مختصر وقفہ ہے، وقفہ ختم ہوگا تو لڑائی شدت سے دوبارہ شروع ہو جائیگی، صیہونی وزیر جنگ

شیعہ نیوز: اسرائیلی وزیر جنگ یواو گیلنٹ کا کہنا ہے کہ حماس کے ساتھ یہ مختصر وقفہ ہے، وقفہ ختم ہوگا تو لڑائی شدت سے دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ اسرائیلی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے یواو گیلنٹ نے کہا کہ ہم مزید یرغمالیوں کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لڑائی مزید دو ماہ اور جاری رہنے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ غزہ میں عارضی جنگ بندی کا آغاز آج صبح 7 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے) سے ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button