پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

دہشت گردی میں اضافے پر قوم میں تشویش پائی جاتی ہے، علامہ ریاض

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی نے جمعیت علماء اسلام کے باجوڑ میں ہونیوالے جلسے میں دھماکہ افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا دہشتگردی کے واقعات میں اضافے کی وجہ سے قوم میں تشویش پائی جاتی ہے۔ حالیہ بم دھماکے اور سکیورٹی اداروں پر حملے آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہیں۔ ان کا کہنا تھا دہشتگردی کیخلاف قوم کو یک آواز ہونے کی ضرورت ہے۔ مگر افسوس دہشتگردوں کے سہولت کار بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام شروع ہونے سے پہلے ضلع کرم میں قبائلی لڑائی کے نام پر دہشتگردی کروائی گئی۔ بارڈر پار افغانستان سے دہشتگردوں نے پاراچنار پر حملے کئے گئے۔ قبائل کی لڑائی کی آڑ میں تکفیری عناصر نے فرقہ وارانہ نفرت پھیلائی اور اشتعال انگیز تقریریں کیں۔ جبکہ مئی میں پاراچنار کے قریبی گاوں کے سکول میں 7 اساتذہ کے قتل کے ذمہ داروں کو اب تک بے نقاب نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا ملک میں دوبارہ دہشتگردی کا آغاز قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button