مشرق وسطی

مختلف ممالک کے ساتھ ایران کے تعاون کے لئے بہترین آمادگی پائی جاتی ہے: صدر ایران

شیعہ نیوز:ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ وزیر خارجہ کے ساتھ حالیہ ملاقاتوں میں پڑوسی اور دیگر ممالک کے اندر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کے لئے خاصی آمادگی اور رجحان نظر آیا اور ایرانی ماہرین کی صلاحیتوں کے پیش نظر فنی و تکنیکی سروسز کی فراہمی علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے فرورغ میں مدد کرسکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کی اہم ترین ذمہ داری، پیداوار اور روزگار کے مواقع کو فروغ دینا ہے، ویکسینیشن میں توسیع کے ساتھ ہی اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ ایک منطقی، تدریجی اور منظم رفتارسے تعلیم اور روزگار کو معمول کی حالت میں واپس لایا جائے اور اس میں رونق پیدا ہو۔

صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ملک کے مسائل کا علاج پیداوار کے فروغ میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں افراط زر کو پیداوار اور روزگار کی جانب موڑنا چاہئے کیونکہ پیداوار اور روزگار کے مواقع میں فروغ ہی تیرہویں حکومت کا مرکزی مسئلہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button