
مشرق وسطی
دہشتگردوں کے خلاف شامی فوج کا زبردست آپریش، متعدد داعشی ہلاک
شیعہ نیوز: شامی فوج نے داعشی دہشتگردوں کی کارروائی کے جواب میں صحرائےاثریا، دیرالزوراور مشرقی رقہ میں ان کے خلاف کارروائی کی۔
اس ذریعے کے مطابق اس کارروائی میں کئی داعشی دہشتگرد ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ متعدد دیگرفرار کر گئے۔
شامی فوج کا کہنا ہے کہ داعشی دہشتگردوں نے دیرالزور کے مغربی صحرا میں ایک فوجی چوکی کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا تھا جہاں شامی فوج اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ ہوئی جس میں کئی داعشی دہشتگرد ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ شامی فوج کے دو اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
واضح رہے کہ شام میں داعش کے باقی بچے عناصر دہشتگردانہ کارروائیوں کے ذریعے شامی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔