مشرق وسطی

شام کے دیرالزور علاقے میں قابض امریکی فوج کے اڈے پر حملہ

شیعہ نیوز: ذرائع کے مطابق شام میں قابض امریکی فوج کے اڈے پر حملہ کیا گیا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق مشرقی شام کے دیرالزور علاقے میں واقع العمر آئل فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہيں۔

روسی نیوز ایجنسی اسپتنک نے بھی رپورٹ میں کہا ہے کہ ان دھماکوں سے امریکی فوجی اڈہ لرز اٹھا۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ ایک ڈرون حملہ تھا جس کے ذریعے امریکی فوجیوں اور افسروں کے ہیڈ کوارٹر القریۃ الخضراء کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ لبنان کا اسرائیل کے مارون ایئر کنٹرول بیس پر ایک اور حملہ

المیادین کے نامہ نگار کے مطابق دیرالزور کے اطراف میں واقع تیل کے کنویں کی حفاظت کے لئے موجود امریکی فوج کے اڈے پر دوبارہ حملہ کیا ہے جس میں میزائل استعمال کیا گیا ہے۔

اسپوٹنک کے مطابق حملے میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ حملہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے کے ایک گھنٹے سے بھی کم عرصے میں کیا گيا۔

یاد رہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد خطے کی مقاومتی تنظیموں نے امریکی فوج کے خلاف حملوں کا اعلان کیا ہے۔ عراق، شام اور بحیرہ احمر میں مقاومتی تنظیموں کی جانب سے امریکی اور صہیونی تنصیبات کو متعدد مرتبہ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button