مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

زمین پر ٹرمپ سے بڑا کوئی جھوٹا نہیں، سید حسن نصراللہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں کرونا وائرس کے ساتھ مقابلے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعدد جھوٹے دعووں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرۂ زمین پر ٹرمپ اور اس کی ٹیم سے بڑھ کر کوئی جھوٹا موجود نہیں۔

سید حسن نصراللہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران کو کرونا وائرس کے ساتھ مقابلے میں مدد کی پیشکش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو امریکہ کی کسی مدد کی ضرورت نہیں تاہم امریکہ کی طرف سے جو کام انجام دیا جانا چاہئے وہ ایران پر عائد پابندیوں کا فی الفور ہٹانا ہے۔

سید حسن نصراللہ نے جدید کرونا وائرس ’’کووِڈ 19‘‘ سے مقابلے کے لئے لبنانی حکومت کو پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ ملک میں کرونا سے مقابلے کے لئے اپنے تمام طبی وسائل فراہم کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے لبنانی عوام کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد اور کرونا وائرس سے مقابلے کے لئے دوسروں کی مدد کی تلقین کی۔سید حسن نصراللہ نے التاجی ایئربیس پر راکٹ حملوں کے بہانے سے عراق پر ہونے والے امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں امریکہ کی طرف سے انجام دیئے جانے والے جرائم پر اُسے عراقیوں کا جواب ضرور ملے گا کیونکہ عراقی قابض فورسز کے سائے میں زندگی گزارنے کی ذلت کو پسند نہیں کرتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close