مشرق وسطی

اسرائیل کے ساتھ امن کا کوئی امکان نہیں، حماس کا واضح اعلان

شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے تنظیم کے بانی شیخ احمد یاسین کی شہادت کی سترہویں برسی کے موقع پر جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہی۔

قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے بائیس مارچ دوہزار چار کو ایک دہشت گردانہ حملے میں، حماس کے بانی رہنما شیخ احمد یاسین کو شہید کردیا تھا۔

حماس کے جاری کردہ بیان کے مطابق قدس شریف کو اسرائیل کے ناپاک قبضے سے چھڑانا دنیا کے ہر عرب اور مسلمان کا مقدس فریضہ ہے۔

بیان میں ایک بار پھر یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ بیت المقدس ہی آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہوگا کیوں کہ آج لاکھوں لوگوں نے شیخ احمد یاسین کا پرچم اپنے ہاتھوں میں تھام رکھا ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گی۔ اسرائیل کے ساتھ امن یا فلسطین کی مقدس سرزمین کے ایک انچ کے بدلےکسی بھی طرح کی سودے بازی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button