اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاک اور ایران کی مشترکہ سرحدوں پر دہشت گردوں کی کوئی گنجائش نہیں، ممتاز زہرا

شیعہ نیوز: پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دہشت گردی کے مقابلے اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون جاری رہنے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے موقع پر نمائندے کے سوال کے جواب میں کہا کہ تہران اور اسلام آباد مشترکہ سرحدوں کو پرامن اور دوستی کی سرحد رکھنے پر پرعزم اور متفق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : القسام بریگیڈز کا جبالیہ کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج پر’مہلک گھات‘ حملہ

انہوں نے گزشتہ دنوں مشترکہ سرحدوں سے 30 کلومیٹر کے رینج میں پاکستان کی سیکورٹی فورس کی کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدوں پر دہشت گردوں، اسمگلروں اور امن و سلامتی کے دشمنوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے زور دیکر کہا کہ تہران اور اسلام آباد مشترکہ سرحدوں کی پرامن رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور علاقے کی سلامتی کو متاثر کرنے والے گروہوں کی مکمل سرکوبی تک ہماری مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button