مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
یمن کی فوج نے جارح سعودی اتحاد کا جاسوس طیارہ مار گرایا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے جنوب میں جارح سعودی اتحاد کا ایک جاسوس طیارہ مار گرایا ہے۔
یمن کی فوج کے اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے سعودی عرب کے جنوبی صوبے جیزان کے علاقے الملاحیط میں جارح سعودی اتحاد کا ڈرون طیارہ مارگرایا ہے۔
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اس سے پہلے بھی یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں جارح سعودی اتحاد کا ایک ڈرون طیارہ مارگرایا تھا۔
جارح سعودی اتحاد نے یمن کا چاروں طرف سے محاصرہ کررکھا ہے لیکن اس کے باوجود یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے پچھلے برسوں کے دوران اپنی دفاعی توانائیوں میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے اور وہ اپنے میزائلوں اور ڈرون کے ذریعے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اندر حساس ٹھکانوں کو کئی بار نشانہ بنا چکے ہیں۔