مشرق وسطی

صدر بشار الاسد کے اقتدار سے علیحدگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں

شیعہ نیوز: شام کی وزارت اطلاعات نے صدر بشار الاسد کے اقتدار سے مستعفی ہونے کی خبر کو جو دہشت گرد گروہوں کی طرف سے شائع کی گئی تھی، من گھڑت اور جعلی قرار دیا۔

شام کی وزارت اطلاعات نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بشار الاسد کے اقتدار سے مستعفی ہونے کے بارے میں شائع ہونے والی خبریں، جو دہشت گرد گروہوں کی طرف سے اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے پھیلائی گئی ہیں، جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شامی فوج کے ہاتھوں پاکستان کے ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے تکفیری دہشتگرد گرفتار

بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے شام کی حکومت، سرکاری اداروں اور حکام کو نشانہ بنانے والی جعلی افواہوں اور ویڈیوز سے ہوشیار رہیں جس کا مقصد شہریوں میں افراتفری اور انتشار پیدا کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button