مشرق وسطی

ابھی امریکہ سے بہت سارا حساب باقی ہے، عراقی مقاومتی رہنماء

شیعہ نیوز: عراق کی مقاومتی تحریک "النُجَباء” کے سربراہ "شیخ اکرم الکعبی” نے کہا کہ ابھی تک امریکہ سے ہمارے خون کا حساب باقی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پندرہ شعبان کی رات اپنے خطاب سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عراق کی مقاومت اسلامی باہمی وحدت کے توازن کی بنیاد پر صیہونی دشمن اور امریکہ سے مقابلہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ خاموشی طوفان سے پہلے ایک نئی محاذ آرائی کی تیاری کا پیش خیمہ ہے۔ قابض گروہ عراقیوں کے خون کی ایک ایک بوند کا حساب دے گا کیونکہ ہم ہرگز دشمن کے تھوڑے نقصان پر راضی نہیں ہوں گے۔ شیخ اکرم الکعبی نے کہا کہ عراقی مقاومت ملک کی حقیقی آزادی اور اسرائیل کے خلاف اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔ عراقی مقاومت نے غزہ پر جارحیت کی ابتداء سے ہی اپنی جان فلسطین کے نام کر دی۔ النجباء کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ استقامتی محاذ کے تمام دھڑوں میں مکمل ہم آہنگی ہے اور ایک محاذ پر جھڑپیں جب کہ دوسرے محاذ پر خاموشی ہماری جنگی منصوبہ بندی اور حکمت عملی کا حصہ ہے۔ اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے کہا کہ نہ تو ہم دشمن سے سمجھوتہ کریں گے اور نہ ہی پیچھے ہٹیں گے بلکہ غزہ کی مدد کے سلسلے میں قابضین کے اخراج تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button