
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
جی بی حکومت کیخلاف جلد عوامی دنگل سجے گا، کاظم میثم
شیعہ نیوز: اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے کہا ہے کہ سکردو میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ پر حکومت فوری نوٹس لے۔ پورے جی بی میں اس موسم میں بھی ریکارڈ لوڈشیڈنگ انتہائی قابل مذمت ہے۔ ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کا کہنا تھا کہ تاجر براداری کی بزنس تباہ ہوچکی ہے اور عوام شدید متاثر ہیں، سکردو کو موجودہ حکومت نے جہاں دیگر محرومیاں دی ہیں وہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ خصوصی توجہ کے ساتھ دی ہے، تاجر برادری کے علاوہ عام صارفین بھی احتجاج کے لیے سڑکوں پہ آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا یہی کارکردگی تھی جس کے لیے اداروں نے حکومت گرائی تھی۔ لوڈشیڈنگ سمیت تمام مسائل کے حل کے لیے حکمران جماعتیں سنجیدہ ہو جائیں، گلگت بلتستان حکومت کے خلاف جلد عوامی دنگل سجتا نظر آ رہا ہے۔