پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ چلاس کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، سخاوت سیال

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کے دشمن اور ان کے کٹھ پتلی تکفیری دہشت گرد وطن عزیز میں شرپسندی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کی بھاری قیمت چکائی ہے اب ہم کسی مزید آزمائش کے متحمل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ تکفیری عناصر کی بیخ کنی سے مشروط ہے، دہشت گرد اور ان کے فکری، جانی و مالی سہولت کار ان کے پشت پناہ ملک کی سلامتی کے دشمن اور قوم کے غدار ہیں ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی لچک مادر وطن کے ساتھ بدترین خیانت ہوگی، سیاسی قوتوں اور طاقتور اداروں کو دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے ایک پیج پر رہتے ہوئے نتیجہ خیز اقدامات کرنا ہوں گے، چلاس کے المناک سانحہ کے شہدا کی بلندی درجات، لواحقین کے صبر اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button