پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ماڈل ٹاون کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانا لازم ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے سانحہ ماڈل ٹاون کی برسی کے موقعہ پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کے دور حکومت میں اپنے حق کے لیے احتجاج کرنے والے بے گناہ شہریوں کو جس رعونت و بربریت کے ساتھ موت کے گھاٹ اتارا گیا اس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون سابق حکومت کا وہ گھناونا جرم ہے جس کی سزا ملے بغیر لواحقین کے زخم مندمل نہیں ہو سکتے۔ شہداء کے اہل خانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی آمر کے دور میں بھی خونریزی کی ایسی دلخراش داستان نہیں ملتی جو جمہوریت کے دعویداروں نے اپنے نام لکھوا لی۔ بے گناہ خواتین کو گولیوں کا نشانہ بنانے والے عبرتناک سزا کے مستحق ہیں، انہیں انصاف کے کٹہرے میں لاکر اہل خانہ کے درد کا مداوا کیا جانا چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button