پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
خودکش حملے کر نے والے خدا ا و ررسولؐ کے مجرم ہیں ، حسین مقدسی
شیعہ نیوز: سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ مستونگ بلوچستان میں میلادالنبی کے جلوس اور دوآبہ ہنگو کی مسجد میں خودکش حملوں جیسے افسوسناک سانحات قومی المیہ ہیں جن کا ارتکاب کرنے والے خدا او رسولؐ کے مجرم ہیں جن کے ذمہ داران کالعدم گروپ کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے جمعرات کو عزاخانہ معصومہ قم میں محفل حضرت ام کلثوم سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ماشکلاات اور آزمائش میں پاکیزہ ہستیوں کی یاد اور محبتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔