مشرق وسطی

اسرائیلی حمایت کیلئے بحیرہ احمر آ دھمکنے والے اب خود مدد کے طلبگار بن چکے ہیں، یمنی مصنف

شیعہ نیوز: معروف یمنی مصنف و سیاسی کارکن سلیم المنتصر نے طوفان الاقصی کے دوران غاصب صیہونی رژیم کو حاصل امریکہ کی ہمہ جانبہ امداد کے بارے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کو مذموم امریکی حکومت کی اندھی حمایت نے الٹا نتیجہ دیا ہے کیونکہ غاصب صیہونی رژیم کی مدد کو آنے والے امریکی اور ان کے مذموم اتحادی نہ صرف خود اس وقت یمن کے ساحل پر مدد کے طلبگار بن چکے ہیں بلکہ پے در پے ضربات بھی کھا رہے ہیں جبکہ یمن پر حملے کی وجہ سے ان کے تجارتی و فوجی بحری جہاز یمنی حملوں کی زد میں ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے خود کو بحیرہ احمر میں موجود ایک مضبوط گھات میں آ پھنسایا ہے کہ جو اب تمام صہیونی، امریکی و برطانوی بحری جہازوں کے لئے مہلک جال بن چکا ہے جس کے سبب اب وہ نہ ہی ان بحری جہازوں کی حمایت کر سکتے اور نہ ہی اپنی اور اپنی بحری افواج کی ہی حفاظت کر سکتے ہیں!

سلیم المنتصر نے کہا کہ آج بہادر یمنی عوام غزہ کے دفاع میں جو کچھ کر رہے ہیں وہ امت اسلامیہ کے وقار کا تحفظ اور مظلوموں کی حمایت و مدد پر مبنی خدائے تعالی کے بارگاہ میں ایک دینی فریضے کی ادائیگی ہے جبکہ ناجائز طور پر متولد ہونے والی غاصب صیہونی رژیم کا مقابلہ ہر مسلمان پر واجب ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کا یہ اقدام اس بات کا واضح پیغام ہے کہ یمن کے لوگ غزہ کی پٹی میں اپنے بھائیوں کو کبھی تنہاء نہیں چھوڑیں گے اور یمن؛ ظاہری و باطنی دونوں طرح سے ہر قسم کی مشکلات و مصائب میں ان کے ساتھ ہے اور اسی طرح سے عرب ممالک کے حکمرانوں کو بھی کہ جو ہمیشہ ہی اپنے وسائل کی کمی اور غاصب صیہونی رژیم سے نمٹنے میں ناکامی کا بہانہ بناتے ہیں، یہ پیغام پہنچاتا ہے کہ یمن کہ جس نے 9 سالوں پر محیط عربوں کے انسانیت سوز حملوں سے سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے، کو غزہ کے مظلوموں کی مدد کے مقدس فریضے کی ادائیگی سے کوئی چیز بھی روک نہیں سکتی!!

یمنی مصنف و فعال میڈیا کارکن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میرا ان عرب اقوام کہ جن کی دولت ان کے غدار حکمرانوں سے کسی صورت محفوظ نہیں رہی، کے لئے بھی یہ پیغام ہے کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ اب وہ ان کٹھ پتلی عرب حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کر لیں کہ جنہوں نے اپنی اور اپنی قوموں کی عزت کو انتہائی سستے داموں بیچ ڈالا ہے اور جان لیں کہ ظالموں کے ہمراہ زندگی گزارنا اور ان کی چاپلوسی، حتی جہنم کی آگ میں ایک لمحہ گزارنے کی قیمت بھی نہیں رکھتی جبکہ یہ (عذاب) مظلوموں سے لاتعلق ہو جانے، خود کو حقیر بنا ڈالنے اور اپنے حکام اور ان کے کرائے کے فوجیوں کی خیانت کے سامنے خاموش رہنے کا ہی نتیجہ ہے!!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button