پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

دھاندلی کی کوشش کرنے والے رسوا ہوں گے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انتخابات 2024 پاکستان کی بقا کا الیکشن ہے جن لوگوں نے اس وطن کو یرغمال بنا رکھا ہے اور جو خود بھی غلام ہیں اور پوری قوم کو غلام دیکھنا چاہتے ہیں ان سے نجات کا الیکشن ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم نے گھروں سے نکلنا ہے۔ کسی سے ڈرنا نہیں اور ہر صورت ووٹ کا حق استعمال کرنا ہے۔ وقت ضائع کیے بغیر ووٹ کاسٹ کرنے سب جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی عوام نے تکفیریوں کو مسترد کردیا، کالعدم جماعتوں کی تاریخی پسپائی

انہوں نے کہا کہ میرا الیکشن کمیشن سے بھی مطالبہ ہے کہ ووٹ کاسٹ کرنے کے وقت کو بڑھایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع مل سکے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دھاندلی اور اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرنے والوں کی شاطرانہ چالوں کو ووٹ ڈالنے کی شرح بڑھا کر شکست دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج گھروں میں بیٹھنے کا دن نہیں۔ آج آزادی کے لیے جدوجہد کرنے کا دن ہے۔ دھاندلی کی کوشش کرنے والے ان شاءاللہ آج ناکام و نامراد ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button