پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فكر امام خمینیؒ كو متعہد مبلغین كی ضرورت ہے، علامہ جواد نقوی

شیعہ نیوز:صدر مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمۃ علامہ سید جواد نقوی نے امام خمینیؒ كی تینتیسویں برسی كے موقع پر تقریب سے خطاب كرتے ہوئے کہا كہ باطل نظریات كو مبلغین میسر آتے ہیں جو اپنا عہد پورا كرتے ہیں جس كی وجہ سے دنیا میں باطل نظریات ترویج پاتے ہیں، جبكہ امامت و ولایت اور فكر امام خمینیؒ كو متعہد مبلغین میسر نہیں آئے جس وجہ سے نظام امامت و ولایت فراموش ہے۔

انہوں نے مزید كہا كہ امام خمینیؒ نے جب اپنی قوم كی مشكلات كا جائزہ لیا تو اس نتیجہ پر پہنچے كہ قوم كی مشكلات كا منبع ظلم پذیری ہے، ذلت پذیری ہے، غلامی پذیری ہے، جس وجہ سے شہنشاہیت اتنے سالوں سے اس قوم كے اوپر مسلط ہے۔ انہوں نے ان احساسات سے قوم كو نكالنے كا واحد حل شعور اور بیداری كو قرار دیا جو اس قوم نے قبول كیا اور ذلت و غلامی كا طوق اپنی گردنوں سے اتار كر نظام امامت كو قبول كیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button