ایرانی جوابی حملے کا خطرہ، صہیونی وزراء کو سیٹلائٹ فون دیا گیا
شیعہ نیوز: ایران کی جانب سے جوابی حملے کے پیش نظر صہیونی حکومت نے کابینہ کے وزراء کی سیکورٹی میں اضافہ کیا ہے۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ ایران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد جوابی کاروائی کے خوف سے صہیونی حکومت کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کشیدگی بڑھانے کی صورت میں امریکہ سے زیادہ توقع نہ رکھیں، جوبائیڈن کا نیتن یاہو کو دوٹوک جواب
نیتن یاہو انتظامیہ نے کابینہ کے وزراء کی سیکورٹی مزید سخت کردی ہے۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر وزراء کو سیٹلائٹ فون دیا گیا ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ایران کے جوابی حملے اور مواصلاتی نظام کے معطل ہونے کے پیش نظر وزراء کو سیٹلائٹ فون پر رابطے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے صہیونی ایجنسی شین بٹ نے کابینہ کے وزراء کی رفت و آمد کو محدود کرتے ہوئے کہا تھا کہ انٹیلی جنس ادارے کو مطلع کیے بغیر کوئی سفر نہ کریں۔