دنیا

شکست کا خطرہ، ٹرمپ نے انتخابات ملتوی کرنے کی تجویز دے دی

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )امریکی صدر نےاپنے ٹوئٹ میں تجویز دی کہ انتخابات اس وقت تک ملتوی رہیں جب تک لوگ ’مناسب اور محفوظ‘ طریقے سے ووٹ نہیں ڈال سکتے۔

امریکی صدر، کسی ثبوت کے بغیر ڈاک کے ذریعے ووٹنگ میں فراڈ ہونے کے اپنے دعوے کو دہرا رہے ہیں اور انتخابات ملتوی کرنے کے امکانات ظاہر کر رہے ہیں۔

وہ یہ الزام بھی عائد کرتے ہیں کہ اس سے دھاندلی ہو سکتی ہے، تاہم انہوں نے یہ کہنے سے انکار کیا کہ انتخابات میں شکست کی صورت میں کیا وہ نتائج تسلیم کریں گے یا نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات میں التوا کے حوالے سے سنجیدہ ہیں یا نہیں، یہ ابھی تک مشخص نہیں ہوا ہے جبکہ ایسے کسی بھی اقدام کے لیے امریکی کانگریس سے منظوری لینا لازمی ہے جو انتخابات کی تاریخ طے کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

ملک کے آئین کے مطابق انتخابات کی تاریخ طے کی گئی ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ تجویز ظاہر کرنے کے بعد ڈیموکریٹس ان پر تنقید کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button