پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ قتل عام کی دھمکیاں، تین تھانوں میں مقدمات درج

شیعہ نیوز: گلگت بلتستان کے پر امن ماحول کو تباہ کرنے اور خطے میں شیعہ قتل عام کی دھمکیاں دینے والے تکفیری دہشت گردعناصر کے خلاف مختلف تھانوں میں اندارج مقدمہ کی درخواستیں جمع کروادی گئیں۔ تین تھانوں میں ایف آئی آر درج، پولیس کا تاحال کاروائی سے انکار۔

تفصیلات کے مطابق ایک تکفیری مولوی جوکہ اہل تشیع کے خلاف لوگوں کو اکسا رہا تھا دھمکیاں لوگوں کو دہشتگردی کی ٹریننگ کا ذکر کر رہا تھا ان کے خلاف نگر یوتھ نے نگر کے 3 تھانوں چھلت ،سکندر آباد، نگر خاص میں F i r درج کروادی ہے کاروائی نہ ہونے کی صورت میں نگر عوام سے مشاورت کے بعد قراقرم ہائی وے بند ہوگا۔

چلاس میں ایک گروہ کی جانب سے جاری دھرنے میں تکفیری نعرے لگانے اور ایک مخصوص مکتب فکر کے خلاف لوگوں کو اکسانے اور قتل و غارت کی کھلے دھمکی دینے کی ویڈیو منظر عام آنے کے بعد ضلع نگر کے تھانہ مناپن میں مولوی فرمان ولی اور دیگر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواست جمع کرا دی گئی۔

عوام نے مطالبہ کیا ہے مزکورہ تکفیری مولوی اور مخصوص جتھے کو گرفتار کیا جائے اور شاہرائے قراقرم پر مسافروں کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔واضح رہے کہ شاہراہ گلگت بلتستان پر قتل کی دھمکیاں دینے والے سانحہ چلاس اور بابو سر کے اصل قاتل ہیں ادارے انکے خلاف تحقیقات شروع کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button