مشرق وسطی

حزب اللہ کے قابض صیہونی افواج کے ٹھکانوں پر تین حملے

شیعہ نیوز: لبنان کی حزب اللہ نے اسرائیلی قابض افواج کے ٹھکانوں پر تین کامیاب حملوں کی اطلاع دی ہے، جن میں شمالی فلسطین میں ایک بڑے پیمانے پر ڈرون حملہ بھی شامل ہے۔ فارس نیوز کے مطابق لبنان کی اسلامی مزاحمت نے آج (جمعہ) شام کے وقت الجلیل اور شمالی فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں قابضین کی پوزیشنوں کے خلاف کئی کامیاب آپریشنز کی خبر دی۔ اس ضمن میں، لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا کہ انہوں نے سرحدی علاقے "العاصی” میں اسرائیلی فوج کے ہیڈکوارٹر کو درست نشانے کے ساتھ توپ خانے سے نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ نے "نطوعہ” کے قصبے میں قابض فوج کی ایک عمارت کو بھی درست نشانے پر لیا۔

کچھ دیر بعد حزب اللہ لبنان نے خبر دی کہ انہوں نے بڑی تعداد میں ڈرونز کے ساتھ اسرائیلی قابض فوج کی بریگیڈ 188 کی ایک بٹالین کے ہیڈکوارٹر کو "راویہ” کیمپ میں نشانہ بنایا۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ڈرونز نے اسرائیلی فوج کے افسران اور سپاہیوں کے ٹھکانوں اور بنکروں کو درست نشانہ بنایا۔ آج دوپہر اسرائیلی میڈیا نے شمالی فلسطین میں واقع الجلیل کے علاقے میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے اور حزب اللہ کے میزائلوں کے "شلومی” قصبے پر گرنے کی اطلاع دی۔ الجدید ٹی وی نے بھی لبنان کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں "آویویم” کے علاقے میں قابض حکومت کے فوجیوں کے نشانہ بننے کی اطلاع دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button