پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وقت آ گیا ہے کہ روایتی سیاستدانوں کو چھوڑ کر صالح افراد کو ووٹ دیں، علامہ احمد اقبال رضوی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ دشمن یہ چاہتا ہے کہ ملک میں انتشار ہو اور عوام ووٹ دینے نہ نکلے۔ مگر قوم ووٹ کاسٹ کرنے نکلے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم روایتی سیاستدارنوں کو چھوڑ کر صالح افراد کو ووٹ دیں، جن کے اندر خدمت کا جذبہ ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے امیدوار آپ کے خادم ہیں۔ آپکی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیر کو صرف ایک دن نہیں، ہر لمحہ یاد رکھا جائے، حسن عارف

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی اسمبلی کے امیدواران علامہ علی حسنین حسینی اور سید عباس موسوی، قومی اسمبلی کے امیدواران ارباب لیاقت علی ہزارہ اور جعفری علی جعفری، علمائے دین، قبائلی و سیاسی عمائدین بھی موجود تھے، جبکہ جوانوں، بزرگوں اور خواتین نے بھی ایم ڈبلیو ایم کے جلسہ عام میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ لوگ معاشرے میں عدل و انصاف کیلئے کھڑے ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے انبیاء سے بھی کہا کہ وہ لوگوں کو عدل و انصاف کے لئے کھڑا کریں۔ کیونکہ جب تک لوگ عدل و انصاد اور معاشرے کی اصلاع کیلئے کھڑے نہ ہوں، معاشرے میں کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی۔

جس طرح نماز واجب ہے اسی طرح عدل و انصاف کیلئے قیام کرنا بھی واجب ہے۔ انکا کہنا تھا کہ معاشرے میں ظلم و جبر ہوں اور کرپٹ عناصر قابض ہو جائے تو انسان کے کچھ نہ کرنے پر اللہ راضی نہیں ہے۔

انبیاء کرام علیہ السلام اور آئمہ علیہ السلام کو بھی اسی لئے شہید کیا گیا کہ وہ عدل و انصاف کیلئے نکلے اور قوم میں شعور اور سیاسی بصیرت پیدا کر رہے تھے۔ ہمیں زمانے کے فرعون اور یزید کے خلاف قیام کرنا ہوگا۔

انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے امیدواروں کو مخاطب کرکے کہا کہ آج کا اجتماع بتا رہا ہے کہ آپ کامیاب ہو چکے ہیں۔ کیونکہ لوگوں کا یہ جذبہ و شعور نظر آ رہا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں مجلس وحدت مسلمین کے امیدواران دو علماء ہیں اور دو مجاہد جوان ہیں۔ ان کی سیرت آپ سب کے سامنے ہیں۔ یہ لوگ ہمیشہ میدان عمل میں کھڑے نظر آئیں۔

یہ انکا فریضہ ہے کہ آپ کے خادم بن کر رہیں اور آپکی خدمت کریں۔ آج وقت آ گیا ہے کہ ہم روایتی سیاستدانوں کو چھوڑ کر صالح افراد کو ووٹ دیں، جن کے اندر خدمت کا جذبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے اندر جو امریکی سازش ہو رہی ہے۔

ملک کو غلامی میں رکھنے کی سازش ہو رہی ہے۔ اگر ہم اپنے امیدواروں کو جیتوائیں گے تو یہ ان لوگوں کی ہار ہوگی جو اس سازش کا حصہ ہیں۔ یہ انکی شکست ہے جو ہماری قوم کو غلام بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سازش کی جا رہی ہے کہ لوگ ووٹ ڈالنے نہ نکلے اور مخصوص غلاموں کو اس ملک کے اوپر مسلط کیا جائے۔

اگر پاکستان کے لوگ ووٹ دینے نکلیں گے تو ان کے عزائم ناکام ہوں گے۔

انہوں نے آخر میں عوام سے اپیل کی کہ مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button