پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملک میں فرقہ واریت پھیلانے والا تحریک لبیک کا رہنما گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملک بھر میں شیعہ سنی مسلمانوں میں انتشار پھیلانے اور امن کو خراب کرنے کیلیے تحریک لبیک کے ذمہ داروں اور کارکنوں نے کمر کس رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرقہ پرست دہشت گرد تنظیم تحریک لبیک کارہنما حافظ حفیظ احمد سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ تعصب پھیلانے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔

حافظ حفیظ احمد نے سوشل میڈیا پر پوسٹ لگائی کہ شیعہ ہی امام حسین ؑ کے قاتل ہیں اور اب امام حسین ؑ پر روتے ہیں ۔

شر پسند حافظ حفیظ احمد سکنہ ڈھوک فتح اٹک ، جو کہ تحریک لبیک کا سابقہ امیدوار برائے قومی اسمبلی ہے نے پوسٹ لگائی کہ امام حسین علیہ السلام کو شیعوں نے قتل کیا اور اب خود ہی امام حسین ؑپر روتے ہیں۔مقامی مومنین نےاس واقعے کے خلاف پولیس کو شکایت درج کروائی جس کی پاداش میں اسے گرفتار کر لیااور فرقہ وارانہ تعصب پھیلانے کے جرم میں FIR درج کر لی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ لاہور میں 9 محرم کو چونگ کے علاقے میں جلوس عزائےنواسہ رسول امام حسین ؑ پر حملہ کرنے والوں اور انہیں اکسانے والوں کا تعلق بھی تحریک لبیک سے تھا جبکہ کراچی کے علاقے نیو کراچی میں بھی 21 صفر کے قدیمی جلوس کو روکنے کیلیے تحریک لبیک کے شر پسند سرگرم ہوگئے ہیں اور مقامی مومنین کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ملت جعفریہ کا حکومت پاکستان اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ ہے کہ وہ تھریک لبیک کےان شرپسندوں اور دہشتگردوں کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائے، کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ شرپسند ملک میں کسی بڑی نا امنی کا سبب بن جائیں اور حالات انتظامیہ کی دسترس سے باہر چلے جائیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button