دنیا

ٹورنٹو میں کشمیریوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کینیڈا کے سب سے بڑے شہر ٹورنٹو میں سول سوسائٹی اور کشمیری کمیونٹی نے مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف ٹورنٹو میں سول سوسائٹی اور کشمیری کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فرینڈز آف کشمیر نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا۔ مظاہرے میں سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد نے بھی حصہ لیا۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مودی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

واضح رہے کہ کشمیر کی آموجودہ صورت حال پرمودی حکومت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close