اہم پاکستانی خبریں

سانحہ اے پی ایس:حکومت نے وزیراعظم کے دستخطوں والی رپورٹ جمع کرانے کےلیے مہلت مانگ لی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حکومت نے سانحہ آرمی پبلک سکول میں وزیراعظم کی دستخط شدہ رپورٹ جمع کرانے کےلیے سپریم کورٹ سے مزید 3 ہفتے کا وقت مانگ لیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہداء کے والدین سے وزیراعظم کی کمیٹی ایک ملاقات کر چکی ہے، والدین سے ایک اور ملاقات جلد متوقع ہے تاکہ انہیں مطمئن کیا جا سکے۔

سپریم کورٹ نے 10 نومبر کو وزیراعظم سے ایک ماہ میں پیشرفت رپورٹ مانگی تھی۔ عدالت نے گزشتہ ماہ بھی وفاقی حکومت پہلےبھی تین ہفتے کا وقت دینے کی استدعا منظور کی تھی۔

یاد رہے 10 نومبر کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سانحہ اے پی ایس از خود نوٹس کیس کی سماعت کی تھی۔ چیف جسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس قاضی امین بینچ میں شامل تھے۔

وزیراعظم عمران خان عدالتی حکم پرسپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے، جس میں انہوں نے سانحہ اے پی ایس کیس کے ذمہ داروں اور غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ سے مزید وقت کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے اٹارنی جنرل کی استدعا قبول کرتے ہوئے وزیراعظم کے دستخط کے ساتھ چار ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button