دنیاہفتہ کی اہم خبریں

احتجاج رنگ لانے لگے، امریکی تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام افسر فضائیہ چیف مقرر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ٹرمپ انتظامیہ نے نسل پرستانہ کاروائیوں کے خلاف جاری مظاہروں کے خوف سے تاریخ میں پہلی بار کسی سیاہ فام افسر کو فضائیہ کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چارلس براؤن کو امریکی فضائیہ کا پہلا سیاہ فام سربراہ مقرر کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنرل چارلس براؤن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے فضائیہ کا سربراہ مقرر کیا اور امریکی سینیٹ نے جنرل براؤن کی تقرری کی حتمی منظوری دی۔

امریکی سینیٹ میں براؤن کے حق میں 98 جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اسے تاریخی قرار دیا۔

امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل چارلس براؤن نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ کیریئر کے دوران متعدد بار تعصب اور نفرت کا سامنا کیا اور لوگ اکثر مجھ سے پوچھا کرتے تھے کہ کیا تم واقعی پائلٹ ہو۔

واضح رہے کہ پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد سے امریکی بھر میں پولیس اور انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جن کا سلسلہ بیرون ملک بھی پھیل گیا ہے۔ سیاہ فام شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ہے اور سفید فام افراد بھی ان کے احتجاج میں شرکت کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button