دنیاہفتہ کی اہم خبریں

ٹرمپ کا زیلنسکی سے مطالبہ: کیمرے کے سامنے معافی مانگو

شیعہ نیوز: ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے خبر دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ تلخ ملاقات کے بعد کہا ہے کہ اگر زیلنسکی امریکہ کے ساتھ معاہدے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں تو میڈیا کیمروں کے سامنے (ٹرمپ سے) معافی مانگیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاک ایران ریمدان بارڈ رسے تین شیعہ علماء کی جبری گمشدگی، گارگل روڈ ہر طرح کے آمد و رفت کیلئے بند

ریپبلکن سے وابستہ امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ فاکس نیوز نے خبر دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ کوئی معاہدہ یا کسی قسم کی امداد اس وقت تک فراہم نہیں کریں گے جب تک کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی وائٹ ہاؤس کے دفتر میں گزشتہ ہفتے کے اختلاف کے لیے "آن کیمرہ” معافی نہیں مانگ لیتے۔

فاکس نیوز کے مطابق، ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ملاقات کے دوران زیلنسکی سے ناراض ہونے کے بعد پیر کے روز آن کیمرہ معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button