دنیا

جھوٹ بولنا ٹرمپ کی عادت ہے، سابق امریکی صدر باراک اوباما

شیعہ نیوز:امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلا ڈلفیا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر باراک اوباما نے موجودہ امریکی صدر ٹرمپ پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے مخالفین کی توہین کی اور انھیں جیلوں میں ڈالا جو کسی بھی طور ایک امریکی صدر کے شان کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے علاوہ کسی کے لیے کام نہیں کیا، وہ ہر روز جھوٹ بولتے ہیں کیا یہ امریکا کی جمہوریت ہے۔ باراک اوباما نے یہ بھی کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سازشی خیالات ناقابل برداشت ہیں، ٹرمپ نے صدارت کو رئیلٹی شو سمجھا لیکن اب اُن کی ریٹنگ گرگئی ہے۔

اوباما نے اپنےخطاب میں کہا کہ تصور کریں میرا چینی بینک میں اکاؤنٹ سامنے آتا اور الیکشن لڑتا تو کیا ہوتا، وہ مجھے چینی چائنیز بیری کے نام سے پکارتے۔

واضح رہے کہ ایک امریکی اخبار نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینی بینک میں خفیہ اکاؤنٹ ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ایشیا میں ہوٹل بزنس کے لیے چینی بینک میں اکاؤنٹ کھولا اور اس اکاؤنٹ کے ذریعے انہوں نے ٹیکسوں کی مد میں 2 لاکھ ڈالر تک چین کو ادا کیے۔

واضح رہے کہ امریکی شہر نیش ول میں کل ٹرمپ اور بائیڈن کے درمیان آخری ٹی وی مباحثہ ہو گا جس کے دوران ایک امیدوار کے جواب دینے کے دو منٹ کے وقت میں دوسرے امیدوار کا مائیکروفون بند رہے گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button