مشرق وسطی

ٹرمپ ایک مجرم اور جنایت کار ہے لیکن حالیہ حملے سے کوئی تعلق نہیں، ایران

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے ٹرمپ پر حملے میں ایران ملوث ہونے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر اور انتخابی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر پنسلوینیا میں انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کی گئی جس میں ان کو معمولی خراش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدارتی انتخابات، جوبائیڈن کی کنارہ کشی کے امکانات میں اضافہ

واقعے کے بعد حملے کے حوالے سے مختلف دعوے شروع کئے گئے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے سعید ایروانی نے بعض افراد کی جانب سے حملے میں ایران کا ہاتھ ہونے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران کی نظر میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک مجرم اور جنایت کار ہے جس نے شہید قاسم سلیمانی کا قتل کرنے کا حکم صادر کیا۔ ان پر عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔

ایروانی نے کہا کہ ایران نے ٹرمپ سے بدلہ لینے کے لئے قانونی طریقہ اپنایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button